ایک ہفتے میں دوگلاس پیپسی اور کوک پینے کی وجہ جسم میں آنے والی خوفناک تبدیلی

آج کل فاسٹ فوڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان کیساتھ کولڈ ڈرنکس کا ذکر نہ ہو تو فاسٹ فوڈ نا مکمل لگتے ہیں باوجود اس کے کہ ڈاکٹر آئے روز ان کے خطرات سے خبردار کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان مشروبات کا بکثرت استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے لیکن اب پتا چلا ہے کہ یہ بھی محض خام خیالی ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق پورے ہفتے میں کوک یا پیپسی جیسے سافٹ ڈرنک کے دو گلاس بھی پی لئے جائیں تو یہ ذیا بیطس، جسے عرف عام میں شوگر کہا جاتا ہے، جیسی بیماری کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ اگر ہفتے میں ایک گلاس بھی پئیں تو کم از کم بلڈ پریشر کا مسئلہ ضرور پیدا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سافٹ ڈرنکس کا بکثرت استعمال کرنے والوں میں ذیا بیطس اوربلڈ پریشر کے علاوہ موٹاپے، دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ تحقیق جنوبی افریقہ کی سٹیلن باش یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے، جس میں اس سے پہلے کی جانے والی 36 مختلف تحقیقات کا مجموعی جائزہ لیا گیا تھا۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان پروفیسر فاڈیل ایساف کا کہنا تھا ”آج کل میٹھے مشروبات کا استعمال عام ہوچکا ...