وینا مالک کا نیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل. دیکھ کر آپ کیا کہیں گے؟


وینا مالک کا نیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل. دیکھ کر آپ کیا کہیں گے؟ بھارتی رائیلٹی شو بگ باس اور کرکٹرز کیساتھ سکینڈلز سے شہرت پانیوالی پاکستان کی سابق اداکارہ وینا ملک آجکل نجی چینل کے گیم شو میں بطور میزبان کام کر رہی ہیں، ان کے حالیہ فوٹو شوٹ سے لگتا ہے وہ شوبز میں انٹری کیلئے تیار ہیں۔ اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہو جاتی ہے جبکہ کامیاب زندگی کیلئے تلخی نہیں بلکہ صبر کرنا چاہیے، شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صرف معیاری کام ہی کروں گی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا میں نے زندگی میں بعض اوقات جذباتی فیصلے کئے ہیں جنکی وجہ سے مشکلات آئی ہیں، اس لیے میں اب سمجھ چکی ہوں کہ کامیاب زندگی کیلئے انسان کو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ صبر پیدا کرنا چاہیے کیونکہ جب آپ صبر کرتے ہیں تو آپ کیلئے کامیابیوں کے دروازے بھی کھل جاتے ہیں۔ انہوں اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ پر اپلوڈ کیں، جنہیں ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

M2010 ENHANCED SNIPER RIFLE WITH DESIGN DETAILS

TOP 10 RIFLES

JESSICA ALBA