میری ساس کو دوسروں کے موبائل فون چیک کرنے کا بہت شوق ہے، گزشتہ روز اس نے پھر سے میری بیوی کا فون اُٹھالیا تو میں نے۔۔۔‘ ساس کی عادت سے تنگ شوہر نے ایسی فحش حرکت کر ڈالی کہ اب کبھی زندگی میں کسی کے موبائل کو ہاتھ نہ لگائے

ہرکسی کے موبائل فون پر اس کی بہت سی ذاتی نوعیت کی باتیں محفوظ ہوتی ہیں لہٰذا بغیر اجازت کسی کے موبائل فون کی چھان بین کرنا یقینا غیر اخلاقی حرکت ہے۔ اگر کوئی آپ کے موبائل فون کے ساتھ ایسی حرکت کرے تویقینا آپ اسے باز رکھنے کی کوشش کریں گے لیکن یہ ایک ایسے صاحب کی کہانی ہے جو اپنی ساس کو اس کام سے باز رکھنے کی کوشش میں حد سے ہی گزر گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر اس شخص نے حال میں پیش آنے والا یہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ”میری ساس ویسے تو بہت اچھی ہیں لیکن ان کی ایک عادت بہت ہی بری ہے۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ میری بیوی کے موبائل فون کی تلاشی لینا شروع کر دیتی ہیں۔ میں نے کئی بار اپنی بیوی سے بات کی کہ یہ اچھی بات نہیں کیونکہ بعض اوقات ہم ایسے میسجز کا بھی تبادلہ کرتے ہیں جن پر کسی کی بھی نظر نہیں پڑنی چاہیئے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میری بیوی کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ بچپن سے اسے اپنے کنٹرول میں رکھتی رہی ہیں اور اب بھی وہ اسی عادت سے مجبور ہیں اور کبھی کبھار اس کا موبائل فون چیک کرتی رہتی ہیں۔اب میں سوچنے لگا کہ آخر یہ مسئلہ کیسے حل کروں۔ اتفاق سے اسی دوران میں نے دیکھا کہ میری بیوی اپنا موبائل فون کچن میں چھوڑ کر باہر نکل گئی ہے اور میری ساس نے حسب عادت موبائل فون اٹھا کر اس کی تلاشی شروع کر دی۔ اسی وقت میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا اور میں فوراً ہی اس پر عمل کر ڈالا۔ میں نے اوپر تلے دو، تین انتہائی فحش میسج اپنی بیوی کے موبائل فون پر بھیجے۔ یہ میسج اتنے گندے تھے کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ چند لمحے بعد میں نے دیکھا کہ میری ساس کے چہرے کا رنگ اڑ گیا تھا۔ وہ یقینا میرے بھیجے ہوئے میسج دیکھ رہی تھی۔ پھر اس نے موبائل فون وہیں رکھا اور تیزی سے کچن سے باہر نکل گئی۔ اس کے بعد میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ میری ساس نے میری بیوی کے موبائل فون کو ہاتھ لگایا ہو۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ ایک بیہودہ طریقہ تھا، لیکن اس نے خوب کام کیا۔ “

Comments

Popular posts from this blog

M2010 ENHANCED SNIPER RIFLE WITH DESIGN DETAILS

TOP 10 RIFLES

JESSICA ALBA