ایشوریہ رائے میری امی ہیں“، 29 سالہ نوجوان نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، ایسی تصاویر دکھادیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا


بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے اس کی حقیقی والدہ ہیںنوجوان کے اس دعویٰ پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے،نوجوان کی جانب سے اپنے دعویٰ کے حق میں کچھ تصاویر بھی پیش کی گئی ہیں۔ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت وشاکھا پٹنم کے رہائشی سنگیت کمار نے اس وقت پورے بھارت کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی جب اس نے یہ دعویٰ کیا کہ 44 سالہ ایشوریہ رائے اس کی والدہ ہیں۔نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 1998 میں لندن میں آئی وی ایف کے ذریعے پیدا ہوا اور ایشوریہ کے والدین نے 2 سال کی عمر تک اس کی پرورش کی جس کے بعد اس کے والد آدی ویلو ریڈی اسے لے کر وشاکھا پٹم آگئے29 سالہ نوجوان سنگیت کمار کے پاس اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے کسی قسم کا دستاویزی ثبوت نہیں ہے ۔ نوجوان کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دستاویزات موجود تھے تاہم اس کے رشتہ داروں نے انہیں تباہ کردیا۔ سنگیت ان دنوں تنہائی کا شکار ہے اور اس نے اپنی مبینہ ماں ایشوریہ رائے کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہےسنگیت کمار کی جانب سے اپنے بچپن کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے اور ایشوریہ کے رشتے کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

M2010 ENHANCED SNIPER RIFLE WITH DESIGN DETAILS

TOP 10 RIFLES

JESSICA ALBA