دودھ خالص ہے یا ملاوٹی ؟ آسانی سے معلوم کریں


خالص پن ایک روایتی اصطلاح ہے، جو برصغیر پاک و ہند میں اکثر کھانے پینے کی چیزوں کےلئے استعمال کی جاتی ہے، اور کھانے پینے کیاشیاءمیں ملاوٹ یہاں ایک عام مشق بن چکی ہے اشیائے خوردو نوش میں دودھ کو ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے، جو بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے یکساں مفید ہے، لیکن دودھ میں ملاوٹ اور پانی ملانے کی شکایات زبان زد عام اور یہ مکروہ دھندہ سرعام جاری ہے۔ گوالے خالص دودھ کا کہہ کر پانی ملا دودھ فروخت کر رہے ہیں. تو ایسے میں ہم آپ کو آلائشوں سے پاک دودھ کا معیار چیک کرنے کے گھریلو طریقے بتاتے ہیں۔ دودھ کا قطرہ: دودھ کا خالص پن اس کے گاڑھے پن میں چھپا ہوتا ہے۔ خواتین بھی گھروں میں اکثر یہ کہتے سنائی دیتی ہیں کہ آج تو دودھ بالکل پانی جیسا ہے یعنی یہ خالص نہیں۔ اس طریقہ میں آپ ایک ڈراپر کے ذریعے دودھ کا ایک قطرہ لے کر گھر میں ایسے ستون سے نیچے ٹپکائیں جو ماربل کا بنا ہوا ہو ، اگر تو دودھ خالص ہوا تو قطرہ فوری طور پر نہیں بہے گا۔ دودھ گرم کرنا: بازار یا گویے سے خریدے ہوئے دودھ کا معیار چیک کرنے اور اسے دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر دودھ کو گرم کر لیں۔ دودھ گرم کرنے کے بعد اس پر جمنے والی ملائی سے اس کے خالص پن کا بڑی آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر باقی رہ جانے والا ملائی میں تیل محسوس ہو تو مطلب دودھ خالص ہے ، اگر یہ خشک محسوس ہو تو دودھ میں ملاوٹ ہے . ٹیوب ٹیسٹ: اس طریقہ میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی موجودگی جانی جاتی ہے۔ تھوڑا سا دودھ ایک ٹیسٹ ٹیوب میں ڈالیں اور پھر پیرافینلین ڈیامین نامی مادہ کے چند قطرے دودھ میں ڈال کراسے اچھی طرح ہلائیں، اگر دودھ کا رنگ نیلا ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ موجود ہے اور دودھ خالص نہیں۔ اس طریقہ کار کے لئے آپ کو میڈیکل سٹور سے ایک عدد ٹیسٹ ٹیوب اور پیرافینلین ڈیامین بھی خریدنا ہوگی. لیموں کارس: دودھ کو گرم کرنے کے بعد آدھا لیموں کا رس اس میں نچوڑ دیں، پھر چولہے پر موجود پتیلی میں چمچ ہلائیں اگر تو یہ دودھ اچھی دہی میں تبدیل ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ خالص ہے ، اگر یہ ‘جیلی ‘ کی طرح کا مادہ بن جائے تو مطلب دودھ خالص نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

M2010 ENHANCED SNIPER RIFLE WITH DESIGN DETAILS

TOP 10 RIFLES

JESSICA ALBA